سرکاری اداروں کی کارکردگی موثر، جوابدہ بنا رہے ، سہیل آفریدی

سرکاری اداروں کی کارکردگی موثر، جوابدہ بنا رہے ، سہیل آفریدی

ملکی تاریخ میں پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2025 کی کابینہ سے منظوری دی گئی 3177 یتیم، 3380 بیوہ خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جارہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری اداروں کی کارکردگی کو موثر اور جوابدہ بنایا جارہا ہے ۔ اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے گورننس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کیش لیس پیمنٹ انیشیٹیو کا آغاز کردیا گیا ، ملکی تاریخ میں پہلے ڈیجیٹل پیمنٹ ایکٹ 2025 کی کابینہ سے منظوری دی گئی۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ 100سے زائد خدمات ڈیجیٹلائز ڈکردی گئیں، بندوبستی اور ضم اضلاع میں 500 سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہوئی ہے ۔بریفنگ میں کہا گیا کہ 150 بی ایچ یوز، آر ایچ سیز کو 24 گھنٹے چائلڈ برتھ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے ، خالی اسامیوں پر 2400 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی کیلئے سمری منظور کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضم اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ جنگلی زیتون کے درختوں کی یورپی اقسام کے زیتون میں تبدیلی کی گئی جبکہ مقامی لوگوں کی شراکت سے 700 واٹر کورسز کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3177 یتیم، 3380 بیوہ خواتین کو ماہانہ 5 ہزار روپے فی کس فراہم کیے جارہے ہیں جبکہ سرکاری اور نجی اداروں میں زیر تعلیم 3500 طلبہ کو سکالرشپس فراہم کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں