اڈیالہ جیل میں عمران خان ،اہلیہ بشری ٰ بی بی کی ملاقات
جیل کانفرنس روم میں آدھے گھنٹے تک آنکھ کے علاج،اپیلوں دیگر امور پر گفتگو ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بہنوں ،پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کا احتجاج
راولپنڈی(خبرنگار،دنیا نیوز،این این آئی)اڈیالہ جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور عمران خان کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو آدھے گھنٹے جاری رہی، بانی کی آنکھ کے علاج ،عدالتوں میں زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور پربات چیت کی گئی ۔دریں اثنا اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور دیگر نے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا،بانی کی بہنیں ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ،نیازاللہ نیازی ،فتح اللہ برکی ماربل فیکٹری ناکے پر موجود رہے ، کار کنوں کے ہمراہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ، پولیس کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے اطراف تعینات کی گئی تھی جبکہ بشریٰ بی بی سے بھی فیملی کی ملاقات نہ ہو سکی۔