آپریشن غضب للحق اہداف تک جاری رہے گا:سکیورٹی ذرائع

آپریشن غضب للحق اہداف   تک جاری رہے گا:سکیورٹی ذرائع

عید پر برادر ممالک کی درخواست پر آپریشن میں عارضی وقفہ کی مدت ختم ہوچکی

اسلام آباد (عدیل وڑائچ)سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق ایک مسلسل، درست اور ہدفی فوجی کارروائی ہے جو دہشتگرد قیادت، ان کے معاون نیٹ ورکس، کمانڈ اسٹرکچر اور لاجسٹک سپورٹ سسٹمز کے خلاف ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ان عناصر کے خلاف بھی جاری ہے جو افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں سہولت کاری اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔سکیورٹی حکام کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر آپریشن میں عارضی وقفہ کیا گیا تھا، جو 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب ختم ہو گیا ہے ۔ذرائع نے واضح کیا کہ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک اس کے تمام اہداف مکمل طور پر حاصل نہیں ہو جاتے اور مزید یہ کہ افغان طالبان حکومت کو دہشتگرد پراکسیوں کی حمایت ترک کر کے افغان عوام اور پاکستان کے مفادات کو ترجیح دینے کے لیے اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں