گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ ،ہماری بندر گاہ کی اہمیت بڑھ گئی ،وفاقی وزیر بحری امور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر پورٹ پر نئے جہاز کی کامیاب برتھنگ ہوئی، وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار کا کہنا ہے گوادربندرگاہ علاقائی کشیدگی کے دوران محفوظ بحری مرکز کے طور پر ابھرنے لگی ہے۔
گوادر پورٹ پرخصوصی جہاز ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی کامیاب برتھنگ ہوئی، اس موقع پر 35 یونٹس ٹرانس شپمنٹ کارگو کو ہینڈل کیا گیا،وزیر بحری امور کے مطابق عالمی شپنگ لائنز محفوظ متبادل کے طور پر گوادر کا رخ کر رہی ہیں۔ خطے میں کشیدگی سے روایتی شپنگ روٹس متاثر ہوئے جبکہ گوادر کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔