ہتک عزت مقدمات چھ ماہ میں نمٹائے جانے چاہئیں:سپریم کورٹ
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے یہ ایک سول نوعیت کا مقدمہ ہے ۔ عدالت نے قرار دیا دوسرے نظرثانی کیس کے فیصلے تک کیس مؤخر رکھا جائے ۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا ہتک عزت کے مقدمات عام طور پر دو فریقین کے درمیان ہوتے ہیں اور قانون کے مطابق چھ ماہ میں نمٹائے جانے چاہئیں۔ وکیل شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا جواب چار سال بعد جمع کرایا گیا۔