توانائی بحران کا بجلی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا:اویس لغاری

توانائی بحران کا بجلی قیمتوں  پر اثر پڑ سکتا:اویس لغاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ توانائی بحران کی صورتحال کے باعث بازاروں کے اوقات کار میں تبدیلی پر صوبوں سے مشاورت کی جارہی ہے توانائی بچائیں گے تو ملک پردباؤ کم ہوگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے مزید کہا ہے کہ توانائی کا بحران نہ صرف تیل بلکہ گیس اور فرنس آئل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتوں کے اوپر بھی اثر پڑ سکتا ہے ۔ اسی لیے حکومت مارکیٹوں کے اوقات میں تبدیلی اور بچت کے دیگر اقدامات پر صوبوں سے مشاورت کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے عوام کو اس بوجھ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے ۔ اگر ہم سب توانائی بچائیں گے تو ملک پر دباؤ کم ہوگا اور جلد بہتری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں