پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی، واپس لیاجائے :پیپلز پارٹی

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی، واپس لیاجائے :پیپلز پارٹی

فیصلے سے کاشتکار طبقہ مزید مشکلات کا شکار ،عوامی بے چینی بڑھے گی:حسن مرتضیٰ پیپلز پارٹی ایوانوں ، میدانوں میں قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج کریگی:شہزاد سعید

لاہور (سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنمائوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے اسے عوام دشمن فیصلہ قرار دیا ہے ۔پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کو پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے ، فیصلے سے بیروز گاری ، مہنگائی  اور کرایوں میں اضافے کا طوفان آئیگا۔معاشی منصوبہ بندی پر حکومت کی نظر کمزور لگتی ہے ۔فیصلے سے کاشتکار طبقہ مزید مشکلات کا شکار اور عوامی بے چینی بڑھے گی،حکومت اپنے پروٹوکول،عیاشیاں اور  اخراجات کم کرے ،پیپلز پارٹی اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے ، حکومت اضافہ فوری واپس لے ۔سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید نے کہا کہ مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان سفید پوش طبقے ،کاشتکار سمیت سب کو لے ڈوبے گا، فیصلے کے بعد عوام روزگار تلاش کریں یا سفر،دونوں نا ممکن ہو چکے ہیں۔ عوامی بے چینی میں شدید اضافہ معاشرے میں بد امنی کو جنم دے سکتا ہے ۔وفاق اور صوبے ترقیاتی بجٹ روک کر اسے عوامی ریلیف پر خرچ کریں۔پیپلز پارٹی ایوانوں اور میدانوں میں فیصلے کیخلاف احتجاج کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں