بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب: ندیم چن
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنرل پی پی پی پی سید نیئر حسین بخاری ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن اور شازیہ مری نے سابق وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ۔بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا ،جمہوریت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ، بھٹو شہید نے مزدور، کسان اور محروم طبقات کو سیاسی طاقت دی اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو خودمختار اور باوقار بنانے کا سہرا بھی بھٹو شہید کو جاتا ہے جبکہ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر انہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا ،پیپلز پارٹی آج بھی بھٹو شہید کے نظریے اور عوامی خدمت کے مشن پر قائم ہے اور ان کے و یژن کے مطابق عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔