فضل الرحمن کی زیرصدارت جے یو آئی مجلس شوریٰ کااجلاس
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمااسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت مفتی محمود مرکزمیں ہوا جو آج اتوار کے روز بھی جاری رہے گا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق اجلاس میں مولانا صلاح الدین ایوبی،مولانا امجد خان ، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان، مولانا عطاء الحق درویش، مولانا عبدالواسع، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود، مولانا جمال الدین، مولانا عبدالرشید ،مولانا عبدالقیوم، مولانا محمد ادریس ، مولانا قمر الدین، عبدالجلیل جان، حافظ نصیر احمد احرار سمیت ملک بھر سے اراکین مجلس شوریٰ نے شرکت کی ۔اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صور تحال ،امریکا اسرائیل جنگ کے خطے پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔