احتجاج حکومت نہیں اسرائیل کیخلاف ہونا چاہیے : رانا ثنا اللہ

احتجاج حکومت نہیں اسرائیل کیخلاف ہونا چاہیے : رانا ثنا اللہ

پٹرولیم مہنگائی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا نتیجہ ،حکومت کا براہ راست کردار نہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف احتجاج کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بنتی اور اگر احتجاج کرنا ہی ہے تو اسے اسرائیل اور نیتن یاہو کے خلاف ہونا چاہیے ۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بعض عناصر اپنے سیاسی مفادات کے حصول کے لیے احتجاج کی راہ اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا نتیجہ ہے جس میں حکومت کا براہِ راست کوئی کردار نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں