بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا میں 28اپریل کو سماعت

بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا  امکان، نیپرا میں 28اپریل کو سماعت

اسلام آباد (دنیا نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے ) نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

 بجلی کی قیمت میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، یہ اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے ۔ اس حوالے سے سی پی پی اے کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 28 اپریل کو سماعت کرے گا، جس میں قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں