قومی اسمبلی کا چھبیسواں سیشن، وزیراعظم کسی اجلاس میں شریک نہ ہوئے :رپورٹ
اسلام آباد(آئی این پی )قومی اسمبلی کے 26ویں سیشن میں ارکان کی حاضری مایوس کن رہی، وزیراعظم پورے سیشن کے دوران کسی ایک بھی اجلاس میں شریک نہ ہوئے جبکہ 51 ارکان بھی ایوان سے مکمل دور رہے۔
، فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی جاری رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے چھبیسویں سیشن میں مجموعی طور پر 6 اجلاس منعقد ہوئے ، 333 کے ایوان میں سے صرف 66 ارکان تمام اجلاسوں میں حاضر رہے ، 80 فیصد ارکان نے سیشن کے دوران کم از کم ایک بار غیر حاضری کی،قائدِ حزب اختلاف بھی 6 میں سے صرف 3 اجلاسوں میں شریک ہوئے ، 19 وزرا میں سے بھی محض 4 وزیر سوالات کے جواب کیلئے ایوان میں موجود تھے ۔ پانچ وزرا نظر ہی نہیں آئے ۔