وفاقی وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ ٹرسٹ ٹرمینلز پر سٹوریج ریلیف کا اعلان
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چودھری نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)ٹرمینلز پر 25 سے 50 فیصد تک سٹوریج چارجز میں رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خلیجی ممالک کی ترسیل میں حالیہ رکاوٹوں سے متاثرہ برآمد کنندگان کو سہولت حاصل ہو گی۔
برآمد کنندگان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے ٹرمینل آپریٹرز کے ساتھ تعمیری مشغولیت کے بعد کے پی ٹی کے چیئرمین ریئر ایڈمرل (ر)شاہد احمد نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر کے جی ٹی ایل میں رعایت حاصل کی۔ وزارت بحری امور کے مطابق محمد جنید انور چودھری نے اس حوالہ سے کہا ہے کہ یہ اقدامات ٹرمینل یارڈز پر پھنسے ہوئے برآمدی کنٹینرز کا احاطہ کرتے ہیں جنہیں آپریشنل مسائل کی وجہ سے لوڈ نہیں کیا جا سکتا تھا۔رعایت کا مقصد درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان پر مالی دبا ئوکو کم کرنا، زیر التوا کنسائنمنٹس میں کمی اور کارگو کلیئرنس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے ۔