فیفا ورلڈ کپ، فائنل کے 4ٹکٹس کی قیمت کروڑوں میں
لاہور(سپورٹس ڈیسک)فیفا کے آفیشل ری سیل پلیٹ فورم پر ورلڈ کپ فائنل کے 4 ٹکٹس کی قیمت حیران کن طور پر 1.7 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی جو پاکستانی کرنسی میں کروڑوں روپے بنتے ہیں۔
`مقابلہ 19جولائی کو میٹ لائف سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، یہ چاروں ٹکٹس سٹیڈیم کے لوئر ٹیئر میں گول پوسٹ کے پیچھے واقع نشستوں کے ایک سیٹ کے ہیں،اگرچہ فیفا ان ری سیل ٹکٹس کی قیمت خود مقرر نہیں کرتی تاہم وہ ہر خریداری اور ری سیل پر 15فیصد کمیشن لیتی ہے ، اگر یہ ٹکٹس اسی قیمت پر فروخت ہو جائیں تو فیفا کو تقریباً 2ملین پاؤنڈ صرف کمیشن میں حاصل ہو سکتے ہیں،سب سے مہنگے اور بہترین نشستوں پر مشتمل کیٹیگری ون کے ٹکٹس کی قیمت 11 ہزار 920 سے شروع ہو کر 1.7 ملین پاؤنڈ تک جا پہنچی ہے ، سب سے سستے ٹکٹس بھی تقریبا 8 ہزار 89 پاؤنڈز میں دستیاب ہیں۔