معرکہ حق میں میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا :وزیراطلاعات

معرکہ حق میں میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا :وزیراطلاعات

ہم صحافیوں ، میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، عطا تارڑ آزاد، بااختیار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ، امیر مقام

 اسلام آباد(نامہ نگار،خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی یومِ آزادی صحافت کے موقع پر ہم پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور متحرک میڈیا کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا طویل عرصے سے عوامی اعتماد اور جمہوری اقدار کے مضبوط ستون کے طور پر کھڑا ہے ، معرکۂ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے دنیا کو توازن اور وضاحت کے ساتھ آگاہ کرنے میں ذمہ دارانہ اور حب الوطنی پر مبنی کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پاکستان کی حقیقی تصویر اور صلاحیت کو اجاگر کرنے میں مدد دے رہے ہیں ،ہم صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،پاکستان میں میڈیا کی آزادی، ذمہ داری اور تمام میڈیا کے روشن مستقبل کے لیے پُرعزم ہیں ۔وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے عالمی یومِ آزادیٔ صحافت پر ایک بیان میں کہا کہ یہ دن آزادیٔ اظہار معلومات تک رسائی اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کی تجدید کا مظہر ہے ، ایک آزاد، ذمہ دار اور بااختیار میڈیا کسی بھی جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے ، جو شفافیت، احتساب اور عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ،حکومت آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں