پی ایس ایل حیدرآباد کنگزمین کو شکست پشاورزلمی دوسری بارچیمپئن
کنگزمین کی پوری ٹیم 18 اوور میں 129 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی ،صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے زلمی نے ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ پر حاصل کیا، ایرون ہارڈی آل راؤنڈ پرفارمنس پرمین آف دی میچ قرارپائے بابراعظم ایونٹ کے بہترین بیٹر،سفیان بولر، شاداب آل راؤنڈر ،ٹرافی جیتنے پراللہ کاشکر:بابر،شکریہ لاہور:محسن نقوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 11کے فائنل میں پشاور زلمی، حیدرآباد کنگز مین کو 5 وکٹ سے شکست دیکر دوسری(صفحہ5بقیہ نمبر8)
بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی،زلمی نے 9 سال بعد ٹائٹل جیتا ہے ۔زلمی کو14کروڑروپے کی انعامی رقم دی گئی جبکہ کنگزمین کو5کروڑ60لاکھ ملے ۔ قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے فائنل میچ میں پشاور زلمی نے حیدرآبادکنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگزمین کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم اٹھارہویں اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب 54 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری مکمل کی۔ کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ معاذ صداقت نے 11 رنز بنائے ۔
حسان خان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، عرفان نیازی اور کوشال پریرا نے ایک ایک رن بنا یا ،گلین میکسویل صفرپر آؤٹ ہوئے ، حنین شاہ 9 رنز بناسکے ،پشاور زلمی کی جانب سے ایرون ہارڈی نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹوں کیساتھ سب سے کامیاب بولر رہے ، ناہید رانا نے 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں ابتدا میں پشاور زلمی کو مشکلات کا سامنا رہا ، کپتان بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے ، حارث نے 6 اور کوشال مینڈس نے 9 رنز بنائے ،بریسویل بھی 4 رنز بناسکے ۔
زلمی کی چوتھی وکٹ 40 رنز پر گرگئی تھی جس کے بعد ایرون ہارڈی نے 56 رنزبنائے اور عبدالصمد 48 رنز کی اننگز کھیل کرپویلین لوٹے ۔پشاور زلمی نے 130 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، ایرون ہارڈی نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا انہوں نے 4 وکٹیں بھی حاصل کیں اورمین آف دی میچ قرارپائے ۔ حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بابراعظم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 588رنزبناکربہترین بیٹرقرارپائے اورحنیف محمدکیپ حاصل کی ، سفیان مقیم نے سب سے زیادہ 22وکٹیں لیں اورایونٹ کے بہترین بولر قرار پائے ،انہوں نے اپنا ایوارڈ ڈاکٹر عبد القدیر کے نام کردیا، زلمی حنین شاہ ایمرجنگ پلیئرآف دی ٹورنامنٹ قرارپائے ،کوشل مینڈس کو بہترین وکٹ کیپرقرا ر دیاگیا،اسلام آبادیونائیٹڈکے کپتان شاداب بہترین آل راؤنڈرقرارپائے ،زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہاکہ پشاورزلمی اورمیرے لئے یہ بہت بڑی کامیابی ہے ،ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھاپرفارم کیا۔کافی دیرسے انتظارتھا،اللہ کاشکرہے کہ ٹرافی جیتے ،پی ایس ایل میں پچزاورکنڈیشنزبہت اچھی تھیں ،بیٹنگ میں خودسے جوتوقعات تھیں وہ ڈلیور نہیں کرسکا،چیئرمین پی سی بی نے فاتح ٹیم کوٹرافی دی اورکہاکہ شائقین کاجوش وجذبہ دیدنی تھا،دونوں ٹیموں کودل کھول کر داددی ،لاہورنے ثابت کر دیاکہ وہ کرکٹ سے والہانہ لگاؤ رکھتے ہیں ،شکریہ لاہور!!۔