ایرانی بندرگاہ سرک کے قریب کارگو ٹینکر پر چھوٹی کشتیوں کے حملے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں ایک کارگو جہاز پر کئی چھوٹی کشتیوں نے حملہ کیا ہے ۔
یو کے ایم ٹی او کے مطابق ایرانی بندرگاہ سرک کے مغرب میں تقریباً 11 ناٹیکل میل کے فاصلے پر شمال کی طرف سفر کرتے ہوئے اس کارگو پر حملے کی خبر موصول ہوئی ہے تاہم عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں ۔