پاکستان امن ثالث کا موثر کردار ادا کر سکتا ہے ، میاں کاشف
لاہور(اے پی پی) فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی متوازن خارجہ پالیسی،اہم علاقائی ممالک سے مضبوط تعلقات اور مذاکرات پر مبنی پالیسی کے باعث مغربی ایشیا میں مؤثر ثالث بن سکتا ہے۔
اتوار کو طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے میاں کاشف نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں غیر جانبدار ملک سمجھا جاتا ہے جبکہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستانی افواج کا تجربہ بھی اس کی ساکھ کو مضبوط بناتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے ،مذاکرات بڑھانے اور معاشی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مغربی ایشیا میں دیرپا امن کے ضامن کے طور پر ابھرنے کا سنہری موقع رکھتا ہے۔