جرمن اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

جرمن اور فرانسیسی وزرائے خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ

جرمنی کا ایران سے آبنائے ہر مز کھولنے اور جوہری پروگرام ترک کرنے کا مطالبہ

برلن(اے ایف پی)جرمنی کے وزیر خارجہ یوہانس واڈے فُل نے اتوار کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر بات کی اور مطالبہ کیا کہ ایران فوری طور پر خلیج  ہرمز کھولے اور اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ترک کرے ۔ یوہانس نے کہا کہ جرمنی مذاکراتی حل کی حمایت کرتا ہے ،انہوں نے کہا امریکا کے قریبی اتحادی کی حیثیت سے مشترکہ مقصد رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے سفارتی مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کا باعث بنیں گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں