جانا ملک کی والدہ کی سرجری مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
لاہور(شوبزڈیسک)سابق اداکارہ و میزبان جانا ملک نے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مداحوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کردی۔
جانا ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کی والدہ کی سرجری ہو رہی ہے ۔انہوں نے مداحوں سے اپنی والدہ کی صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔