وزیراعظم نے فائنل سٹیڈیم میں دیکھا،کھلاڑیوں سے ملے کپتانوں کیساتھ فوٹوشوٹ

 وزیراعظم نے فائنل سٹیڈیم  میں دیکھا،کھلاڑیوں سے ملے  کپتانوں کیساتھ فوٹوشوٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف پی ایس ایل سیزنکا فائنل دیکھنے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچے ،چیئرمین پی سی بی اور وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے سٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

 اُن کے ہمراہ وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، عبدالعلیم خان، شزہ فاطمہ، رانا مبشر اقبال اور معاون خصوصی طلحہ برکی موجود تھے ۔شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی، فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں کے ساتھ تصویر بنوائی اور چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ میچ دیکھا۔وزیراعظم نے دوران گفتگو دونوں ٹیموں کی محنت اور لگن کو سراہا اور فائنل میچ کیلئے خواہشات کااظہارکیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں