ایک پروٹین دماغ کو الزائمر سے لڑنے میں طاقتور بنا سکتا

ایک پروٹین دماغ کو الزائمر سے لڑنے میں طاقتور بنا سکتا

لندن(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کر لیا ہے جس کے ذریعے دماغ اپنے ہی سپورٹ سیلز کو متحرک کر کے الزائمر کے نقصان دہ پلیکس کو خود صاف کر سکتا ہے ۔

بیلر کالج آف میڈیسن کے محققین نے ایک ایسا قدرتی نظام دریافت کیا ہے جو الزائمرز بیماری کے شکار چوہوں کے دماغ سے نقصان دہ امائلائیڈ پلیکس کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت کو بھی محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔یہ اہم دریافت دماغ کے مخصوص خلیوں یعنی آسٹروسائٹس پر مرکوز ہے ۔ یہ ستارے کی شکل کے سپورٹ سیلز ہوتے ہیں جنہیں اس طرح متحرک کیا جا سکتا ہے کہ وہ الزائمرز میں بننے والے زہریلے مواد کو ختم کریں۔نیچر نیورو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں