خدا کا خوف کریں!میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں:پرویزالٰہی

خدا کا خوف کریں!میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ نہیں:پرویزالٰہی

تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ ،مولانا احسان الحق کی اہلیہ کے انتقال پر بیٹوں سے تعزیت

لاہور(سیاسی نمائندہ،این این ا ٓئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر ،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں کی تردید کر دی۔صحافی نے چودھری پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی میں آپ کی شمولیت کی خبریں چل رہی ہیں جس پر انہوں نے کہاکہ خدا کا خوف کریں میرا پیپلز پارٹی سے کوئی واسطہ ہی نہیں ہے ، اس سے قبل چودھری پرویز الٰہی نے تبلیغی مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا اورمولانا احسان الحق کی اہلیہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں مولوی عامر احسان، مولوی عمر احمد اور مولوی عاصم احسان سے اظہار تعزیت کیا۔ مفتی احمد علی، راسخ الٰہی اور دیگر بھی ہمراہ تھے ،چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر بہت افسوس ہوا، میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، والدہ کی جدائی کا صدمہ برداشت کرنا بیشک بہت مشکل ہے ، اللہ آپ کو اس غم کو برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کے درجات بلند فرمائے ، پرویزالٰہی، مفتی احمد علی اور راسخ الٰہی نے بعد ازاں امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمن سے بھی ملاقات کی بعدازاں مولانا عبدالوہاب کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں