دودھ کی پیداوار میں 82 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ دو دہائیوں کے دوران دودھ کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہوا ہے جو 80 فیصد سے زائد بڑھ چکی ہے۔
ویلتھ پاکستان کے پاس دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق قومی سطح پر دودھ کی پیداوار 2005-06 میں 31.97 ملین ٹن سے بڑھ کر2024-25 میں 58.3 ملین ٹن تک پہنچ گئی جو 82.3 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے ۔یہ نمو لائیوaسٹاک کے شعبے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے ، جو دیہی معیشت کا ایک اہم ستون ہے ۔