سائنسدانوں نے ملکی وے کہکشاں کا کنارہ ڈھونڈ نکالا!

سائنسدانوں نے ملکی وے کہکشاں کا کنارہ ڈھونڈ نکالا!

نیویارک(نیٹ نیوز)ماہرین کا ماننا ہے کہ انہوں نے آخرکار ہماری کہکشاں مِلکی وے کے کنارے کا تعین کر لیا ہے اور یہ سب ایک لاکھ ستاروں کے حیران کن تجزیے کے بعد ممکن ہوا۔

یونیورسٹی آف مالٹا کے سائنس دانوں کی تحقیق کے مطابق یہ حد کہکشاں کے مرکز سے تقریباً 40 ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔اس نتیجے تک پہنچنے کے لیے محققین نے ایک لاکھ سے زائد ستاروں کی عمر اور مقام کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جس سے کہکشاں کی ارتقائی تاریخ کا ایک دلچسپ پیٹرن سامنے آیا۔اس کی وجہ ستاروں کی پیدائش کے عمل میں چھپی ہے ۔ مرکز کے قریب گیس اور گرد کے گھنے بادلوں نے ابتدائی دور میں تیزی سے ستارے بنائے ، جس سے وہاں پرانے ستاروں کی کثرت ہے ۔ جبکہ دور دراز علاقوں میں یہی مواد کم مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں