سوات:ریس لگاتی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ، 2 افراد جاں بحق
سوات(این این آئی)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ کے مطابق دو گاڑیاں سبقت لینے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ایک کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی اور قریب موجود دکان میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں دلہن کے چچازاد داوداور اس کا دوست شاد خان ساکنان شین موقع پر دم توڑگئے جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔