لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرگئی، 2 مزدور جاں بحق

لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرگئی، 2 مزدور جاں بحق

تکنیکی خرابی کی وجہ سے 35 سالہ غلام حسین اور 26 سالہ عبدالغفار لفٹ سمیت نیچے گرے اور دم توڑ گئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سخت نوٹس ، افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ،صوبائی وزیر لیبر نے رپورٹ طلب کرلی

لاہور(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) لبرٹی میں زیر تعمیر پلازہ کی لفٹ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہوگئے ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے ، تفصیلات کے مطابق لبرٹی میں ایک نجی کمرشل پلازہ کا تعمیر اتی کام جاری ہے ، لفٹ میں خرابی اس وقت پیدا ہوئی جب مزدور جائے وقوعہ پر معمول کے کام میں مصروف تھے ، خرابی کی وجہ سے لفٹ 35 سالہ غلام حسین اور 26 سالہ  عبدالغفار سمیت بلندی سے نیچے گر گئی ،دونو ں مزدو ر موقع پر ہی دم توڑ گئے ، ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ممکنہ طور پر حفاظتی انتظامات کی کمی کے باعث پیش آیا ،وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ دار وں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ،صوبائی وزیر لیبر محمد منشائاللہ بٹ نے افسوسناک واقعہ پر ڈی جی لیبر اورڈائریکٹر لیبر لاہور ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی، اس کے علاوہ تعمیراتی سائیڈ ز پر کام کرنے واے ورکرز کی سیفٹی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں