مریدکے : جائیداد تنازع پر 4 رشتہ داروں کو چھریاں ماردیں

مریدکے : جائیداد تنازع پر 4 رشتہ داروں کو چھریاں ماردیں

مریدکے(نمائندہ دنیا)مریدکے کے تھانہ صدر کے علاقہ ٹپیالہ دوست محمد میں جائیداد کے تنازع پرنوجوان نے مبینہ طور پر اپنے کزن کے گھر میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے 4 رشتہ داروں کو شدید زخمی کردیا۔

ملزم ذیشان نے اپنے کزن غلام مصطفی پر اچانک حملہ کیا تو غلام مصطفی ٰ کو بچانے آنے والی اس کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا بھی چھریوں کے وار کی زد میں آ گئے جنہیں ہاتھوں سمیت جسم کے مختلف حصوں پرشدید زخم آئے ۔ چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ جمع ہوئے تو ملزم ذیشان موقع سے فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں