10 وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے مقبول سے 3لاکھ 80ہزار ،عرفان سے اڑھائی لاکھ لوٹ لئے نولکھا ، فیکٹری ایریا سے 2گاڑیاں،دیگر علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی10 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا ۔ ڈاکوؤں نے نواب ٹاؤن میں مقبول سے 3لاکھ 80ہزار روپے اور موبا ئل فون،غازی أٓباد میں قدیر سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، ہربنس پورہ میں نادر سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون ،شادمان میں عرفان سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون جبکہ ٹاؤن شپ میں ہارون سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے نولکھا اور فیکٹری ایریا سے 2گاڑیاں جبکہ سندر ،لیاقت أٓباد اور شیراکوٹ سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔