مردہ شیر کی کھال اتارنے والا ملزم گرفتار ، حنوط شدہ جانور برآمد

مردہ شیر کی کھال اتارنے والا ملزم گرفتار ، حنوط شدہ جانور برآمد

وائرل ویڈیو کا محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکام کا نوٹس، ہارون کیخلاف مقدمہ درج حنوط شدہ شیر، ہرن، ٹائیگر، مگرمچھ، شترمرغ، بندر، طوطے ،خرگوش ،تیتر برآمد

لاہور (اے پی پی، این این آئی)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے شیر کی کھال اتارنے والی وائرل ویڈیو کا ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضے سے متعدد حنوط شدہ جانور برآمد کر لئے ، ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص کو مرے ہوئے شیر کی کھال اتار تے فلمایا گیا تھا ، ویڈیو کا علم ہونے پر فوری طور پر چیف وائلڈ لائف رینجر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں ایک ٹیم اس معاملہ کی تحقیقات پر مامور کی، معاملہ کی فوری تحقیقات کر کے ملوث ملزم محمد ہارون کو گرفتار کر کے اس کے غیر قانونی قبضہ سے حنوط شدہ 2شیر،2کالے ہرن،1 ٹائیگر،1مگرمچھ،  1شترمرغ،1بندر، 2طوطے ،2کبوتر، 2خرگوش، 5ہرن کے سینگ اور 3 تیتر برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کر وا دی گئی ، حنوط شدہ تمام جنگلی جانور پرندے عدالتی حکم پر تحفظ و دیکھ بھال کے لیے سفاری زو لاہور منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں