امریکا:بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا د یئے

امریکا:بیٹے کی سالگرہ نے باپ کو لاکھوں ڈالر جتوا د یئے

واشنگٹن(نیٹ نیوز)امریکا میں بیٹے کی سالگرہ کے نمبروں سے لاٹری کھیلنے والے شخص نے بالآخر 3 لاکھ 41ہزار 844ڈالر کا جیک پاٹ جیت لیا۔

نارتھ کیرولائنا کے شہر رینڈل مین کے رہائشی برائن میک ماسٹرز نے نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری حکام کو بتایا کہ 23 اپریل کی قرعہ اندازی کے لیے اس نے جو آن لائن ٹکٹ خریدا، اس میں ہمیشہ کی طرح وہی خاص نمبر شامل تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ نمبروں کے انتخاب کے لیے اپنے بیٹے کی سالگرہ استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے جب انہوں نے لاٹری کے نتائج چیک کیے تو وہ فوراً نمبرز پہچان گئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ یقین لمحہ تھا۔ انہوں نے نمبرز دیکھے اور فوراً سمجھ گئے کہ وہ جیت گئے ہیں،لاٹری جیتنے کی خبرسوشل میڈیاپرخوب وائرل ہورہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں