واٹس ایپ کا نئے اسٹیٹس فیچرز پرتیزی سے کام جاری
نیویارک (نیٹ نیوز)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے اسٹیٹس فیچر میں نئی اپڈیٹس متعارف کرانے جا رہا ہے ۔ نئے فیچر کا مقصد شفافیت بڑھانا ہے خاص طور پر جب اسٹیٹس کسی نامعلوم کانٹیکٹ سے آئے یا بار بار ری شیئر کیا گیا ہو۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق یہ تبدیلیاں اس وقت بیٹا ورژن میں زیرِ آزمائش ہیں اور ان کا مقصد صارفین کی سمجھ بہتر بنانا اور کنفیوژن کم کرنا ہے ۔ایک اہم تبدیلی ان اسٹیٹس اپڈیٹس سے متعلق ہے جو نامعلوم نمبرز سے آتی ہیں۔ بعض اوقات صارفین کو ایسے لوگوں کے اسٹیٹس نظر آ جاتے ہیں جو ان کی کانٹیکٹ لسٹ میں سیو نہیں ہوتے ۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے واٹس ایپ ایک ایسا فیچر آزما رہا ہے جو بتائے گا کہ یہ اپڈیٹ کیوں نظر آ رہی ہے ۔