جنوبی کوریا میں پاور نیپ مقابلہ 80سالہ بزرگ نے جیت لیا
سیئول (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا میں پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ نے جیت لیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دریائے ہان کے کنارے سیول میں انوکھا منظر اُس وقت دیکھا گیا جب مقابلے کے کچھ شرکاء پلک جھپکتے ہی سو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ایونٹ کا انعقاد مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے بھی حصہ لیا۔اس ایونٹ کا مقصد نیند کی کمی اور زیادہ کام کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔پاور نیپ مقابلہ 80 سالہ بزرگ کے جیتنے کے بعد سوشل میڈیاپر خوب چرچاہورہاہے ،اوربہت سے لوگ اس مقابلے کی اہمیت کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اورزیادہ لوگ اسے معمرافرادکیلئے سودمندقراردے رہے ہیں ۔