ایران جنگ میں اسرائیل نے یو اے ای کو جدید دفاعی نظام فراہم کیا:برطانوی میڈیا

ایران جنگ میں اسرائیل نے  یو اے ای کو جدید دفاعی نظام  فراہم کیا:برطانوی میڈیا

تہران(این این آئی) ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اسرائیل نے متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

 برطانوی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امارات کو اسپیکٹرو سرویلنس سسٹم دیا جو ایرانی شاہد ڈرونز کی شناخت کر سکتا ہے ، اور آئرن بیم لیزر دفاعی نظام بھی فراہم کیا، جو قریبی فاصلے کے راکٹس اور ڈرونز کو تباہ کرتا ہے ۔ اسرائیلی فوجی بھی ان نظاموں کو چلانے کے لیے یو اے ای میں تعینات کیے گئے ۔ اسرائیل نے مغربی ایران سے میزائل حملوں کی خفیہ معلومات بھی فراہم کیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں