مراکش:تربیتی مشقوں کے دوران 2 امریکی فوجی لاپتا سمندر میں گرنے کا خدشہ
رباط(اے ایف پی)مراکش کے جنوبی علاقے میں کیپ درا میں تربیتی مشقوں کے دوران لاپتا ہونے والے دو امریکی فوجیوں کی تلاش جاری ہے ۔
امریکی حکام کے مطابق دونوں اہلکار آخری بار سمندر کنارے چٹانوں کے قریب دیکھے گئے ، خدشہ ہے کہ وہ سمندر میں گر گئے ۔ امریکی، مراکشی اور اتحادی افواج نے زمینی، فضائی اور بحری سطح پر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ واقعہ دہشتگردی نہیں بلکہ ممکنہ حادثہ ہے ۔ فوجی سالانہ مشترکہ مشق "افریقن لائن" میں شریک تھے ، جس میں مختلف ممالک کی افواج حصہ لیتی ہیں۔ 2012 میں اسی علاقے میں ایک حادثے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔