ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی ، بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی
اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی سے ملاقات اور ذاتی معالج تک رسائی سے متعلق بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔
گزشتہ سماعت پر عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر د ئیے تھے اور پٹیشن کو نمبر لگا کر پیر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی،جسٹس ارباب محمد طاہرسماعت کریں گے ۔