فلائی جناح کا لاہور سے کوئٹہ کا فضائی آپریشن آج شروع
لاہور (سٹاف رپورٹر سے)فلائی جناح کا آج سے لاہور ،کوئٹہ فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، ہفتے میں 3روز بدھ، جمعہ اور اتوار کو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔
کوئٹہ سے لاہور جانے والی پرواز دوپہراڑھائی بجے روانہ ہوگی اور3 بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچے گی،لاہور سے کوئٹہ کی پرواز شام 4بج کر 40منٹ پر روانہ ہوگی اورشام 6 بج کر 10منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی۔فلائی جناح نے یکطرفہ کرایہ 17 ہزار 999 روپے مقرر کیاہے ،نئی پروازوں سے مسافروں کو بہتر فضائی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔لاہور ، کوئٹہ کے درمیان فضائی رابطے مضبوط ہونے کی توقع ہے۔