ون کانسٹیٹیوشن ایونیو انٹرا کورٹ اپیل،سی ڈی اے کو نوٹس

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو انٹرا کورٹ  اپیل،سی ڈی اے کو نوٹس

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے اپارٹمنٹ مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 اپیل کنندگان کے وکیل تیمور اسلم نے موقف اختیار  کیاکہ ابھی عدالتی فیصلے کی کاپی بھی نہیں ملی تھی کہ سی ڈی اے نے بلڈنگ میں داخل ہو کر تالے توڑ دیئے ، ایک بلڈنگ کے دو ٹاورز بن چکے ، 240 اپارٹمنٹس ہیں، جب بلڈنگ بن رہی تھی اس وقت سی ڈی اے کو اعتراض نہیں تھا، اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی جمع پونجی سے سرمایہ کاری کی،بی این پی سے اپارٹمنٹ مالکان کا کچھ لینا دینا نہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کہا سپریم کورٹ کے 2019 کے آرڈر کی واضح خلاف ورزی ہوئی، اس کے کیا  نتائج ہوں گے۔

وکیل نے کہا سی ڈی اے کو کہا تھا تھرڈ پارٹی کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے پلان آف ایکشن دیں،سی ڈی اے والے اس کو ہاتھ نہیں لگائیں گے کیونکہ یہ نیب اور ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے ، پرائم منسٹر نے کمیٹی بنائی ہے سفارشات کی کابینہ سے منظوری ہو گی، سفارشات آنے تک تادیبی کارروائی سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے سماعت ملتوی کر دی،سٹے آرڈر کی درخواست پر فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں