کیمبرج پیپرلیک ہوناافسوسناک حقائق سامنے لائے جائیں:وزیرتعلیم

کیمبرج پیپرلیک ہوناافسوسناک  حقائق سامنے لائے جائیں:وزیرتعلیم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،دنیا رپورٹ)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کیمبرج پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پرافسوس اورتشویش کااظہارکیا ہے۔

 ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ محنتی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، گزشتہ سال بھی ایسے واقعات سامنے آئے ، کیمبرج اپنا نظام مزید مضبوط بنائے ، انہوں نے کہاپیپر لیکس سے طلبہ اور والدین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، وفاقی وزیرنے آئی بی سی سی کو کیمبرج کے ساتھ فوری اجلاس کی ہدایت کردی اورکہا آئی بی سی سی طلبہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے ، شفاف امتحانی نظام اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، کیمبرج واقعے کی مکمل تحقیقات اور حقائق سامنے لائے جائیں، طلبہ کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں