گورنر خیبر پختونخوا کاسہیل آفریدی کو فون،پنجاب طرزپر لاک ڈائون ختم کرنے کی تجویز

گورنر خیبر پختونخوا کاسہیل آفریدی  کو فون،پنجاب طرزپر  لاک ڈائون ختم کرنے کی تجویز

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عیدالاضحیٰ کے پیش نظر پنجاب طرز پر لاک ڈاؤن ختم کرنے کی تجویز دے دی۔

 فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خیبرپختونخوا میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس کو استثنیٰ دینے کی تجویز دی ،وزیر اعلیٰ نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی تجاویز سے اتفاق کیا ہے ، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار میں نرمی سے تاجر برادری کا مالی نقصان کم ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں