عوام کے سکون کیلئے مہنگائی پر قابوپایاجائے :نوازشریف

عوام کے سکون کیلئے مہنگائی پر قابوپایاجائے :نوازشریف

اسحاق ڈار اوراحسن اقبال کی جاتی امرا میں ملاقات ،اہم معاملات پر تبادلہ خیال قائد ن لیگ نے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے والی پالیسیاں بنانے کی ہدایت کی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو سکون مل سکے ۔ جاتی عمرہ میں نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے نواز شریف سے ملاقات کی جس میں آئندہ بجٹ، ملکی معیشت، خطے کی صورتحال اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے والی پالیسیاں بنانے پر بھی زور دیا گیا جبکہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ایک ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں