قطر سے ایل این جی لیکر ایک اور ٹینکر پاکستان کی جانب گامزن
لاہور (این این آئی)پاکستان کی توانائی سپلائی چین کو ایک اور بڑا سہارا مل گیا ہے ،قطر سے آنے والا ایل این جی ٹینکر فویرت حساس آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوگیا۔
ایل این جی ٹینکر فویرت اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔پاکستان کے پٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور ایل این جی جہاز بھی آئندہ چند روز میں پہنچنے والا ہے ، جو پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم لمیٹڈ ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگا۔