بھارت کی پچھلی بار شاید تسلی نہیں ہوئی :خواجہ آصف

بھارت کی پچھلی بار شاید تسلی نہیں ہوئی :خواجہ آصف

پچھلی بار غلطی کر کے بھارت نے اپنی مانگ کا سندور اجاڑاتھا:وزیر دفاع پاک فوج پہلے سے زیادہ بری شکست دیگی:بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جو پچھلی بار ہوا، شاید اُن کی تسلی نہیں ہوئی ۔بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پچھلی بار غلطی کر کے اپنی مانگ کا سندور اجاڑا تھا، وہ آج تک حالیہ جنگ میں ناکامی کی ذلت اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی جنگ لڑ رہا ہے ، اس میں بھی جو حالات ہیں، بھارت اپنا شوق پورا کر لے ۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاک فوج بھارت کو پچھلی دفعہ سے زیادہ بری شکست دے گی،بھارت ایک بار پھر شوق پورا کر لے ، انشاء اللہ تسلی ہو گی، افغانستان میں بھارتی پراکسیز بیٹھی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں