گلگت بلتستان میں پولنگ سٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا:قمر زمان کائرہ

گلگت بلتستان میں پولنگ سٹیشنوں  کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ   بینک متاثرکیاگیا:قمر زمان کائرہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پولنگ سٹیشنوں کو دور منتقل کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا۔

بعض پولنگ سٹیشنوں پر عملہ تاخیر سے پہنچا۔ انتخابی عمل کو جان بوجھ کرسست روی کاشکارکرنامنصفانہ الیکشن پرسوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات پرفوری ایکشن لے ۔ پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے کہا گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیے جارہے ، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے ، اب ماحول خراب نہ کیا جائے ، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں