کوشش کی کہ کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے :نگران وزیراعلیٰ جی بی

کوشش کی کہ کوئی بھی دھاندلی کی  شکایت نہ کرے :نگران وزیراعلیٰ جی بی

گلگت (این این آئی)نگرا ن وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی)جسٹس (ر)یار محمد رند نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے ۔

میڈیا سے گفتگو میں یار محمد رند نے کہا کہ نگران حکومت کا مقصد صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ایسے لوگ آئیں، جن کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہو، ہماری پوری کوشش ہے کہ کوئی بھی دھاندلی کی شکایت نہ کرے ۔نگرا ن وزیراعلیٰ جی بی نے کہا کہ الیکشن میں برداشت کرنا ہوتا ہے کوئی ہارتا ہے تو کوئی جیتتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں