حقیقی فیمینزم خواتین کو عزت طاقت فراہم کرنیکا نام :سارہ
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ سارہ خان نے فیمینزم اور معاشرتی اقدار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرہ اقدار، عزت، احترام اور ذمہ داری کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے ۔
سارہ خان نے کہا کہ جب ایسے رویوں کو معمول اور قابلِ تعریف بنا دیا جائے جو ان اصولوں کو کمزور کرتے ہوں تو اس کے اثرات صرف ایک طبقے تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے معاشرے پر پڑتے ہیں، اصل مسئلہ یہ نہیں کہ کوئی مرد ہے یا عورت، بلکہ یہ ہے کہ کیا فروغ دیا جانے والا طرزِ فکر ہماری ثقافت، خاندانوں اور آنے والی نسلوں کے لیے مثبت کردار ادا کرتا ہے یا نہیں۔سارہ خان نے فیمینزم کے حوالے سے اپنے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے نزدیک حقیقی فیمینزم خواتین کو عزت، احترام، تعلیم، طاقت اور مقصد فراہم کرنے کا نام ہے ۔