قومی اسمبلی:بجٹ پر 48گھنٹے 39 منٹ بحث،206 ارکان بولے

 قومی اسمبلی:بجٹ پر 48گھنٹے 39  منٹ بحث،206 ارکان بولے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی میں مالیاتی سال 2026-27 کے بجٹ پر مجموعی طور پر 206 ارکان نے بحث میں حصہ لیا۔

 چھ روزہ کے دوران حکومت کے 130 اور اپوزیشن کے 76 ارکان نے اظہارِ خیال کیا۔دستاویز کے مطابق ایوان میں مجموعی طور پر 48 گھنٹے 39 منٹ بحث کی گئی جس میں حکومت کی جانب سے 30 گھنٹے 23 منٹ جبکہ اپوزیشن نے 18 گھنٹے 16 منٹ تک بحث کی۔ حکومت کے ارکان کے لیے 29 گھنٹے 18 منٹ 34 سیکنڈ کا وقت مختص کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن کو 10 گھنٹے 41 منٹ 26 سیکنڈ کا وقت الاٹ کیا گیا۔ اپوزیشن نے اپنے مقررہ وقت سے تقریباً 7 گھنٹے سے زائد وقت استعمال کیا۔پارٹی وار تفصیلات کے مطابق حکومتی و اتحادی جماعتوں میں مسلم لیگ (ن) کے 132 ارکان میں سے 64، پیپلزپارٹی کے 74 میں سے 47، ایم کیو ایم (پاکستان) کے 22 میں سے 17، پاکستان مسلم لیگ کے 5 میں سے ایک، آئی پی پی کے 4 میں سے ایک، مسلم لیگ (زیڈ) کے ایک، نیشنل پارٹی کے ایک اور 4 آزاد ارکان میں سے صرف ایک رکن نے بحث میں حصہ لیا جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کا کوئی رکن بحث میں شریک نہیں ہوا۔اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اور آزاد 62 ارکان، سنی اتحاد کونسل کا ایک رکن، جے یو آئی کے 10 ارکان، ایم ڈبلیو ایم (پاکستان) کا ایک رکن، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک اور پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے ایک رکن نے بحث میں حصہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں