اسلام آبادہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی وکالت ناموں پردستخط کاتحریری حکم جاری

اسلام آبادہائیکورٹ:بانی پی ٹی آئی  اوربشریٰ بی بی وکالت ناموں پردستخط کاتحریری حکم جاری

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سپرنٹنڈنٹ جیل کیخلاف توہین عدالت درخواستوں پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے 7 روز میں وکالت نامے دستخط کروا کے دینے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کروانے کا حکم دیا ہے ۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں عدالت نے توہین عدالت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کرکے نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا افسوس ناک ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد موجود نہیں تھے ،اگر عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں