مہنگائی کی سالانہ شرح15.28 فیصد ایک ہفتے میں 25 اشیا مہنگی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.46 فیصد بڑھ گئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 15.28 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔حالیہ ہفتے 11اشیا سستی اور15 کی قیمتیں مستحکم رہیں جب کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16.65 فیصد ، آلو 6.82 اور چکن 5.60 فیصد مہنگا ہوا۔ واشنگ سوپ،دودھ،دہی،مٹن،انڈے اورایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 2.98 فیصد ، لہسن 2.51 اور کیلے 1.28 فیصد سستے ہوئے ۔اس کے علاوہ ڈیزل 1.06 اورپٹرول کی قیمت میں 0.52 فیصد کمی ہوئی جب کہ دالوں اورآٹے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ۔