نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار قاہرہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق  ڈار قاہرہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے

اسلام آباد (اے پی پی،آن لائن )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل کر کے قاہرہ سے اسلام آباد روانگی کے دوران مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وہ مسجدِ نبوی ﷺ میں حاضری دیں گے اور نماز ادا کریں گے ،ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے قاہرہ میں چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اہم علاقائی و عالمی امور پر مؤقف پیش کیا۔ اجلاس میں خطے کی سیاسی و معاشی صورتحال، تعاون کے فروغ اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مشاورت کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں